• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: خاتون ٹیچر کے اغوا کے واقعے کا ڈراپ سین

لاہور میں مبینہ طور پر خاتون اسکول ٹیچر کے اغوا کے واقعے کا ڈراپ سین ہوگیا۔

خاتون کے موبائل فون سے تاوان کے میسج پر گھر والوں نے مقدمہ درج کرایا، پولیس نے لوکیشن ٹریس کی تو پتہ گوجرانوالہ کا نکلا۔

پولیس نے چھاپا مارا تو علم ہوا خاتون اسکول سے اپنے شوہر کے ساتھ گوجرانوالہ چلی گئی، گھر والوں کو تاوان کا میسج بھی اپنے نمبر سے خود ہی کیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے نواں کوٹ سے مبینہ طور پر اغوا کا ڈرامہ رچانے والی 28 سالہ خاتون ٹیچر نے راحیل نامی لڑکے سے نکاح کرلیا تھا۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر نے اپنے شناختی کارڈ پر ایک اور سم بھی لے رکھی تھی، جس سے اُس نے تاوان کےلیے گھر والوں کو مسیج کیا۔

پولیس کے مطابق خاتون ٹیچر اسکول میں بیماری کا بہانہ بناکر اپنے شوہر کے ساتھ چلی گئی تھی، دونوں میاں بیوی کو حراست میں لے کر عدالت میں پیش کیا جارہا ہے۔

قومی خبریں سے مزید