• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کابینہ کی پی ٹی آئی لانگ مارچ سے نمٹنے کےلیے فنڈ کی منظوری

وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ سے نمٹنے کےلیے فنڈ کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا، جس میں سائفر گم ہونے اور مبینہ آڈیو لیکس کی تحقیقات پر غور کیا گیا۔

کابینہ نے منظوری دی کہ لانگ مارچ سے نمٹنے کےلیے حکومت وزارت داخلہ کو 41 کروڑ روپے دے گی۔

وزارت داخلہ اس رقم کو آنسو گیس کے شیل خریدنے، فورسز کو استعمال اور راستوں کی بندش کےلیے کنٹینرز کی فراہمی پر خرچ کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید