تیل پیدا کرنے والے ممالک کی تنظیم اوپیک پلس کی جانب سے تیل کی پیداوار میں کمی کے فیصلہ کے تناظر میں وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی صدر بائیڈن امریکا اور سعودی عرب کے تعلقات پر نظرثانی کرنا چاہتے ہیں۔
ترجمان جان کربی نے کہا کہ صدر بائیڈن کا ماننا ہے کہ سعودی عرب سے تعلقات پر نظرثانی ہونی چاہیے۔
ادھر خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ اوپیک پلس نے نومبر سے تیل کی پیداوار میں کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ اوپیک پلس کا فیصلہ عالمی معیشت اور تیل منڈی کی غیر یقینی صورتِ حال پر کیا گیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے اوپیک پلس کے فیصلے کی مخالفت اور اس پر تنقید کی ہے۔
امریکا کا کہنا ہے کہ تیل کی پیداوار میں کمی سے روس کو فائدہ ہوگا۔