• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکائی ڈائیونگ لیجنڈ فیلکس ہومگارٹنر پیراگلائڈنگ کرتے ہوئے حادثے میں ہلاک

اسکائی ڈائیونگ لیجنڈ فیلکس ہومگاٹنر--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
اسکائی ڈائیونگ لیجنڈ فیلکس ہومگاٹنر--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

اسکائی ڈائیونگ لیجنڈ فیلکس ہومگاٹنر اپنے موٹرائزڈ گلائڈر پر قابو کھو دینے کی وجہ سے موت کے منہ میں چلے گئے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق آسٹریا سے تعلق رکھنے والے 56 سالہ معروف اسکائی ڈائیور فیلکس ہومگارٹنر جنہوں نے 2012ء میں خلاء کے سرے سے اسکائی ڈائیونگ کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔

فیلکس ہومگارٹنر پورٹو سینٹ الپیڈو کے اوپر گلائیڈ کر رہے تھے، حادثے کے حوالے سے اٹلی کی مقامی پولیس نے بتایا کہ فیلکس اپنے موٹرائزڈ پیراگلائڈر پر قابو کھو دینے کی وجہ سے حادثے میں ہلاک ہوگئے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ حادثے کی اسکے علاوہ کوئی اور وجہ نظر نہیں آرہی۔

بے خوف فیلکس اس وقت میڈیا ہیڈلائنز میں آئے جب انہوں نے اکتوبر 2012 میں زمین سے 38 کلومیٹر بلندی پر ایک ہاٹ ایئر بلون سے چھلانگ لگاتے ہوئے پہلی بار ساؤنڈ بیریر توڑنے میں کامیاب رہے تھے۔

2012 میں ریکارڈ ساز چھلانگ میں انکی زمین کی جانب آنے کی رفتار 1110 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید