اسرائیل کے غزہ میں چرچ کو نشانہ بنانے کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے پوپ لیو کو ٹیلیفون کیا۔
ویٹیکن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پوپ لیو نے نیتن یاہو سے گفتگو میں غزہ میں جنگ کے خاتمے کی اپنی اپیل دہرائی اور غزہ کی پٹی میں ڈرامائی انسانی صورت حال پر اپنی تشویش کا اظہار کیا۔
پوپ لیو نے فلسطینی علاقوں اور اسرائیل میں عبادت گاہوں، عبادت کرنے والوں اور تمام لوگوں کے تحفظ کی فوری ضرورت پر بھی زور دیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ میں چرچ پر وحشیانہ حملے میں 3 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے ہیں۔