• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غزہ: اسرائیلی حملوں میں 56 فلسطینی شہید

--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
--- تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

غزہ پر اسرائیلی جارحیت جاری ہے، تازہ حملوں میں درجنوں فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج کے کیتھولک چرچ پر حملے میں 3 افراد جان سے ہاتھ دھوبیٹھے، جبکہ اس حملے میں 10 افراد زخمی ہوئے۔

اسکے علاوہ غزہ میں صبح سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 56 افراد شہید ہوچکے ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اکتوبر 2023ء سے جاری سے جنگ میں 58 ہزار افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 39 ہزار 974 افراد زخمی ہوئے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید