• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیلسٹک میزائل تجربہ کے بعد ہماری بحریہ پاکستانی اور چینی بحریہ سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہو گئی، بھارت کا دعویٰ

لاہور(خالدمحمودخالد)پاکستان کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کا بھارتی دعویٰ اس وقت مٹی میں مل گیا جب گزشتہ روز اس نے سمندر کے اندر آبدوز کے ذریعے دیسی ساختہ نیوکلیئر بیلسٹک میزائل، آئی این ایس اریحانت کا تجربہ کیا۔ 

بھارتی میڈیا نے اس سلسلے میں انکشاف کیا کہ یہ تجربہ سمندر کے اندر صرف پاکستانی اور چینی بحریہ کے اہداف کو نشانہ بنانے کے لئے کیا گیا ہے۔

 جیسے ہی دونوں ملکوں کے بحری اہداف مذکورہ میزائل سب میرین کی رینج میں آئیں گے انہیں فوری طور پر نشانہ بنایا جا سکے گا۔

 یہ میزائل بھارت نے خود تیار کیا ہے اور اس کا دعوی ہے کہ اس تجربہ کے بعد بھارتی بحریہ پاکستانی اور چینی بحریہ سے کئی گنا زیادہ طاقتور ہو گئی ہے اور اس نے خطے کی سب سے کامیاب بحریہ کا درجہ حاصل کرلیا ہے۔

دنیا بھر سے سے مزید