ملتان کے نواحی علاقے بلی والا میں مبینہ طور پر دوران ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ سے وزیراعلیٰ پنجاب کے شکایت سیل ملتان کے چیئرمین شیخ طاہر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق شیخ طاہر اپنے ڈیرے پر بیٹھے ہوئے تھے کے 4 ملزمان مبینہ طور پر لوٹ مار کرنے لگے، مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے شیخ طاہر موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ ڈکیتی کا ہے یا دشمنی کا شاخسانہ دونوں پہلوؤں پر غور کر رہے ہیں، تفتیش میں اصل حقائق منظر عام پر آئیں گے۔