• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈ بینک کا پاکستان پر مخصوص اصلاحات پر زور

ورلڈ بینک نے صحت، خوراک، رہائش اور نقد امداد کے لیے پاکستان سے تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرا دی۔

ورلڈ بینک نے پاکستان میں سیلاب کی وجہ سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

ورلڈ بینک کے صدر نے معیشت کی بہتری کے لیے پاکستانی حکومت پر مخصوص ریفارمز کے نفاذ پر زور دیتے ہوئے کہا کہ مالیاتی اور توانائی کے شعبوں میں ریفارمز پر توجہ مرکوز رکھی جائے۔

عالمی بینک کے صدر کا کہنا ہے کہ ریفارمز سے معیشت مستحکم ہو گی، پائیدار ترقی کی بنیاد بنے گی، ایسی قابل عمل پالیسیاں اہم ہیں جو معاشی استحکام لائیں۔

انہوں نے کہا کہ قابل عمل اقتصادی پالیسیاں منڈی میں اعتماد بحال کرنے کے لیے ضروری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید