سابق چیف جسٹس بلوچستان محمد نور مسکان زئی کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ خاران میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا ہے کہ مقدمہ محمد نور مسکان زئی کے بیٹے کی مدعیت میں در ج کیا گیا۔
مقدمہ میں قتل اور انسداد دہشتگردی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔
بلوچستان ہائی کورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹ کے سابق چیف جسٹس محمد نور مسکان زئی کو گذشتہ روز خاران میں قاتلانہ حملے میں شہید کردیا گیا تھا۔ حملے میں ان کے ایک عزیز بھی زخمی ہوئے۔
محمد نور مسکان زئی مسجد میں نماز عشا کی ادائیگی کررہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔