• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: اے این پی اور پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی

فوٹو اسکرین گریپ
فوٹو اسکرین گریپ

این اے 31 پشاور ضمنی انتخاب کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن میں پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی۔

پولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ہائر سکینڈری اسکول سٹی نمبر 1 میں دو سیاسی جماعتوں کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی۔

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے لاتوں گھونسوں کی بارش کردی۔ 

پولیس اور دیگر لوگوں نے مداخلت کر کے پولنگ ایجنٹس کے درمیان بیچ بچاؤ کروایا۔

این اے 31 پشاور میں ووٹرز کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 73 ہزار 180 ہے، یہاں 2 لاکھ 62 ہزار 289 مرد اور 2 لاکھ 10ہزار 891 خواتین ووٹرز ہیں، پولنگ کے لیے 265 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

قومی اسمبلی کے اس حلقے میں بھی پی ٹی آئی کے امیدوار عمران خان ہیں جبکہ ان کا اے این پی کے غلام احمد بلور سے کانٹے کا مقابلہ ہے۔

این اے 31 پشاور کی نشست پی ٹی آئی کے شوکت علی کے استعفے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

قومی خبریں سے مزید