سبی میں پہلا روزہ سال کا گرم ترین دن ثابت ہوا جہاں درجہ حرارت 52 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق پہلے روزے پر سب سے زیادہ گرمی سبی میں پڑی۔
اندرون سندھ اور جنوبی پنجاب میں بھی روزے داروں کا کڑا امتحان ہوا ۔دادو میں 50، لاڑکانہ میں 49،سکھر اور بہاولپور میں درجہ حرارت 48 ڈگری تک پہنچا۔
کراچی میں 38، لاہور اور اسلام آبادمیں 40،فیصل آبادمیں43،ملتانمیں47 ،رحیم یارخان میں49ریکارڈ کیا گیا ۔
خیبرپختونخوا ان دنوں شدیدگرمی کی لپیٹ میں ہے۔ محکمہ موسمیات نے یہاں آئندہ تین سے چار روز تک گرمی کی لہر برقرار رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ بالخصوص جنوبی اور وسطی اضلاع میں روزہ داروں کو پیاس کی شدت ستائے گی۔