عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) رہنما ثمر ہارون بلور نے الیکشن کمیشن کے نوٹس کا جواب جمع کرادیا۔
پشاور سے جاری بیان میں اے این پی رہنما نے بتایا کہ الیکشن کمیشن نے انہیں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کیا تھا۔
ثمر ہارون بلوچ نے کہا کہ الیکشن کمیشن میں نوٹس کا تحریری جواب جمع کرادیا ہے، جس میں غلطی تسلیم کرکے معذرت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جواب میں الیکشن کمیشن کو بتایا کہ میرے سیکریٹری نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی، مجھے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کا علم نہیں تھا، آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔
ثمر ہارون بلور نے اپنے جواب میں یہ بھی کہا کہ غلطی ہوگئی ہے، جس پر معذرت خواہ ہوں۔
الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ثمر بلور کو نوٹس جاری کرکے آج جواب طلب کیا تھا۔
گزشتہ روز ضمنی الیکشن کے دوران ثمر ہارون بلور نے ضمنی الیکشن میں ووٹ ڈالنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی۔