عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی ترجمان زاہد خان نے صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف کو دو ٹکے کا آدمی قرار دے دیا۔
اسلام آباد سے جاری بیان میں زاہد خان نے کہا کہ بیرسٹر سیف اپنی حیثیت سے زیادہ بات نہ کریں، ایمل ولی سیاسی تسلسل کا نام ہے۔
انہوں نے کہا کہ امپورٹڈ ترجمان کا اپنا کوئی سیاسی قد نہیں ہے، یہ ایمل ولی کا نام لے کر اپنا قد بڑھانا چاہتے ہیں، دو ٹکے کے آدمی کو جواب نہیں دیں گے۔
اے این پی ترجمان نے مزید کہا کہ ساری دنیا جانتی ہے سیاست میں گالیوں کا کلچر عمران خان نیازی نے عام کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ تم گالی دو تو ٹھیک، کوئی دوسرا دے تو غلط؟ بیرسٹر سیف رویہ درست کرنے کا مشورہ عمران کو دیں۔
زاہد خان نے یہ بھی کہا کہ اے این پی کو ختم کرنے کا خواب انگریزوں سے لے کر ہر آمر نے دیکھا اور ناکام رہے، کسی کے کندھوں پر آئے ہوئے حکمرانوں کے دن ختم ہونے والے ہیں۔