• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی نے حکیم بلوچ کی کامیابی چیلنج کردی، سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پی ٹی آئی نے ضمنی الیکشن میں پی پی امیدوار حکیم بلوچ کی کامیابی کو چیلنج کردیا ، سابق وفاقی وزیر و پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی جانب سے سندھ ہائی کورٹ میں دائر درخواست میں الیکشن کمیشن، سندھ حکومت اور حکیم بلوچ کو فریق بناتے ہوئےموقف اختیار کیا گیا کہ این اے 237 میں بدترین دھاندلی کی گئی، حلقے میں پیپلز پارٹی کارکنان نے جعلی ووٹ ڈالے ہم نے الیکشن کمیشن کو شکایات بھی کیں، دھاندلی اور دیگر شکایات پر شفاف تحقیقات کا حکم دیا جائے، بعد ازاں علی زیدی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پہلے ہمارے کارکن کو 7 تاریخ کو گولی لگی کل رات اس کا انتقال ہوگیا، نوجوان کارکن تھا لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے،انہوں نے کہاکہ ایف آئی آر سلیم بلوچ اور سلمان مراد کےخلاف نہیں کی، ہم نے بات کی تو ہم پر انسداد دہشت گردی کا پرچہ کاٹ دیا گیا، ہم ڈیمانڈ کرتے ہیں کہ الیکشن دوبارہ کریا جائے، اس موقع پر سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ اس الیکشن میں زبردست دھاندلی ہوئی ہے، چار سے 15پولنگ اسٹیشنز میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی ہے۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید