• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اچھی خبر کی امید ہے ایف اے ٹی ایف سے پہلے اعلان نہیں کرسکتا، اسحاق ڈار

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اچھی خبر کی امید ہے لیکن وہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) سے پہلے اعلان نہیں کرسکتے۔

اسلام آباد میں تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکالنے سے متعلق کوئی بھی خبر پرسوں تک آئے گی۔

انہوں نے کہا کہ روس سے بھارت تیل لے سکتا ہے تو ہمارا بھی حق بنتا ہے، اس حوالے سے امریکا میں متعلقہ حلقوں کو آگاہ کردیا ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ زرمبالہ ذخائر سے متعلق یقین دلاتا ہوں کوئی پریشانی نہیں ہوگی، میڈیا مارکیٹ کو اعتماد دے فکر کی کوئی بات نہیں، دو ٹوک کہہ رہا ہوں، کوئی مشکل نہیں آئے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی اصل قدر 200 روپے سے نیچے ہے، اضافہ مصنوعی ہے، ڈالر کو کنٹرول کرنا اسٹیٹ بینک کی ذمے داری ہے اور وہ نبھا رہا ہے۔

اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ ڈالر کے ذخائر کی وجہ سے مارکیٹ میں شاید کچھ مسائل ہوں، بہت جلد بینکرز کے ساتھ بھی بات ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں عام آدمی پر بوجھ کم ہوگا، مہنگائی کم ہوگی، عمران خان نے انتہائی غیر ذمے دارانہ بیان دیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عمران خان نے اپنے حالیہ بیان میں کہا کہ جب تک میں تھا کمانڈ اینڈ کنٹرول کا نظام محفوظ تھا۔

قومی خبریں سے مزید