پنجاب اسمبلی میں تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی گرفتاری کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کرلی گئی۔
صوبائی وزیر مواصلات علی افضل ساہی نے قرارداد پیش کرنے کے لیے قوانین کو معطل کیا۔
قرارداد میں کہا گیا کہ ایوان اعظم سواتی کی گرفتاری اور امپورٹڈ حکومت کی ایما پر تشدد کی مذمت کرتا ہے۔
اس میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت پی ٹی آئی لانگ مارچ روکنے کے لیے ایسے اقدامات کر رہی ہے۔
قرارداد میں یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی حکومت پارلیمانی حقوق کو بھی پامال کر رہی ہے، ظلم کی یہ رات اب جلد ہی ختم ہونے کو ہے۔
قرارداد میں کہا گیا کہ عمران خان کی قیادت میں قوم فرسودہ نظام سے آزادی کے قریب تر ہے۔
قرار داد کے مطابق اعظم سواتی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا، ایوان اُن سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔