• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی وزیراعظم مستعفی، کنزرویٹو پارٹی کے نئے سربراہ کیلئے سیاسی جوڑ توڑ شروع

کنزرویٹیو پارٹی کانفرنس کا ایک منظر، فائل فوٹو
کنزرویٹیو پارٹی کانفرنس کا ایک منظر، فائل فوٹو

برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے استعفے کے بعد کنزرویٹو پارٹی کے نئے سربراہ کیلئے سیاسی جوڑ توڑ شروع ہوگیا۔

چئیر کمیٹی سر گراہم بریڈی کا کہنا ہے کہ نئے پارٹی لیڈر کے انتخاب کا عمل 31 اکتوبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔ 

چانسلر جیرمی ہنٹ نے لیڈرشپ کی دوڑ میں شامل نہ ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

کنزرویٹو پارٹی کے نئے لیڈر کیلئے زیر گردش ناموں میں رشی سونک کا نام سرفہرست ہے۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیڈر آف ہاؤس آف کامنز پینی مورڈنٹ اور وزیر دفاع بین والس بھی لیڈرشپ کی دوڑ میں شامل ہوسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ لِز ٹرس نے وزارت عظمیٰ کے ساتھ ساتھ کنزرویٹو پارٹی کی سربراہی بھی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم وہ نئے وزیراعظم کے انتخاب تک ذمہ داریاں نبھاتی رہیں گی۔

لز ٹرس کا کہنا تھا کہ معیشت کی بہتری کا عزم لے کر وزارت عظمیٰ کا عہدہ سنبھالا تھا۔

لِز ٹرس محض چھ ہفتوں تک وزارت عظمٰی کے عہدے ہر فائض رہیں، یہ کسی بھی برطانوی وزیراعظم کی مختصر ترین مدت ہے۔

لِز ٹرس سے قبل 1827 میں جارج کننگ صرف 119 روز تک وزیر اعظم رہے تھے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید