برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے مستعفی ہونے پر وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ جو بھی لز ٹرس کی جگہ لے گا امریکا اس سے قریبی تعلقات قائم رکھے گا۔
وائٹ ہاؤس کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ برطانوی وزیراعظم کے استعفے پر صدر بائیڈن بھی آج بیان جاری کریں گے۔
خیال رہے کہ برطانوی وزیراعظم لز ٹرس آج اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ جن اقدامات کیلئے اقتدار میں آئی تھیں انہیں انجام دینے میں ناکام رہیں۔