روس نے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کے مستعفیٰ ہونے کا خیرمقدم کیا ہے۔
ماسکو سے روسی وزارت خارجہ کے مطابق برطانوی وزیراعظم لزٹرس کا مستعفیٰ ہونا خوش آئند ہے۔ برطانیہ نے کبھی وزیراعظم کے عہدے کی ایسی توہین نہیں دیکھی۔
ترجمان روسی وزارت خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ لز ٹرس کو ان کی تباہ کُن جہالت کیلئے یاد رکھا جائے گا۔
دریں اثنا خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ لزٹرس نے بطور برطانوی وزیرخارجہ روسی ہم منصب سے ملاقات میں روسی علاقوں کو یوکرین سے ملا دیا تھا۔
لز ٹرس کی اس غلطی کو روسی میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔