• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، یونیورسٹی میں پرفارم کرنے آئی فنکارہ کے لباس پر تنازع

اسکرین گریب
اسکرین گریب

صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور کی ایک یونیورسٹی میں کنسرٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں فنکارہ کے نامناسب لباس میں پرفارم کرتے ویڈیوز  سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو گئیں۔

خیبر میڈیکل یونیورسٹی (کے ایم یو) سے الحاق شدہ ’این سی ایس‘ یونیورسٹی سسٹم میں ’ہنر میلا‘ نامی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس تقریب کے دوران ایک فنکارہ نے نامناسب لباس پہن کر طالبِ علموں کے درمیان پرفارم کیا۔

اس پرفارمنس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں جن کی بنیاد پر پشاور حکومت سمیت چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

دوسری جانب خیبر میڈیکل یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور کی جانب سے ڈائریکٹر این سی ایس یونیورسٹی سسٹم کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تین روز میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔ 

ڈاکٹر محمد سلیم گنڈاپور کی جانب سے ڈائریکٹر این سی ایس یونیورسٹی سسٹم کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تین روز میں وضاحت نہ دینے کی صورت میں ڈسپلنری ایکشن لیا جائے گا اور اس کے نتیجے میں ادارے کا الحاق بھی ختم ہو سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید