• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی نااہلی کے حقائق بہت واضح تھے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نیازی کی نااہلی کا فیصلہ فائیو زیرو کا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال نے کہا کہ سی پیک کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کریں گے، سیاسی نظام میں استحکام لانا ہے، عدالتی نظام میں شفافیت لانی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کی نااہل کا فیصلہ فائیو زیرو کا ہے، حقائق اتنے واضح تھے کہ کوئی شک کی گنجائش نہیں تھی۔

ن لیگی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان نے مہینوں گزرنے کے بعد فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں کیس نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ توشہ خانہ کیس میں حقائق انتہائی افسوسناک اور شرمناک ہیں، عمران خان صاحب نے تحفوں کو ناجائز طریقوں سے فروخت کیا۔

احسن اقبال نے یہ بھی کہا کہ گھڑی بازار میں بکی تو پاکستان کی عزت کیا رہی، عمران خان کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے، قانون کا سامنا کرنا چاہیے، سچے ہیں تو عدالت جائیں۔

قومی خبریں سے مزید