• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی نااہلی پر 86 اضلاع میں احتجاج، اعداد و شمار سامنے آگئے

وزارت داخلہ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی پر ملک کے 86 اضلاع میں ہونے والے احتجاج سے متعلق ڈیٹا جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں فیض آباد انٹرچینج پر 250 سے 300 افراد نکلے۔

ڈیٹا کے مطابق پی ٹی آئی لاہور نے چونگی امر سدھو پر احتجاج کیا، اس میں بھی 250 سے 300 افراد نے شرکت کی۔

بہاولپور کے علاقے ستلج پل پر 50 سے 60 افراد نے احتجاج کیا جبکہ ڈی جی خان میں  پاکستان چوک پر 8 سے 9 سو افراد نے احتجاج کیا۔

کراچی میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نااہلی کی خبر سامنے آنے پر 900 سے 1 ہزار افراد احتجاج کےلیے سڑکوں پر نکل آئے۔

وزارت داخلہ کے ڈیٹا کے مطابق مالاکنڈ میں 1800 سے 2 ہزار افراد احتجاج کے لیے نکلے۔

قومی خبریں سے مزید