آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کا دورہ کیا۔
آرمی چیف نے 24ویں قومی سلامتی ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قومی سلامتی کو در پیش چیلنجز اور جوابی اقدامات پر بات کی۔
آرمی چیف نے کہا کہ قومی مفادات کی حفاظت اور فروغ کے لیے قومی ہم آہنگی ناگزیر ہے، پاکستان نے کئی چیلنجز کا سامنا کیا، ہر بار مضبوطی سے ابھر کر نکلا۔
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ قومی اتحاد و یگانگت سے کامیاب ہوئی۔