وزیراعظم شہباز شریف آج سعودی عرب کے 2 روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔
اسلام آباد سے موصولہ اطلاع کے مطابق اعلیٰ سطح کا حکومتی وفد بھی وزیراعظم کے ہمراہ سعودی عرب جائے گا۔
وزیراعظم دورے میں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور دیگر سعودی قیادت سے ملیں گے۔
ان ملاقاتوں میں دوطرفہ تعلقات اور مختلف معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔