• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا صحافی ارشد شریف کی موت پر اظہارِ افسوس

فائل فوٹو
فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صحافی ارشد شریف کی افسوس ناک موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

 وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بذریعہ ٹوئٹر ارشد شریف کی موت پر تعزیتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ  صحافی ارشد شریف کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے صحافی کے غمزدہ اہلخانہ سے بھی اظہار افسوس کیا۔

 کینیا میں ارشد شریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، وزیرِ داخلہ

دوسری جانب وزیرِ داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کینیا میں ارشد شریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں۔

رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ واقعے سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں، نیروبی میں موجود پاکستانی سفارتخانہ معاملے میں مکمل معاونت کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔

ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی ہے۔

قومی خبریں سے مزید