• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر صحافی و اینکر ارشد شریف کینیا میں قتل، ذرائع

فائل فوٹو
فائل فوٹو

سینئر صحافی اور اینکر ارشد شریف کو کینیا میں قتل کردیا گیا ہے۔

ارشد شریف کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ان کی اہلیہ جویریہ صدیق کا کہنا ہے کہ پولیس کے مطابق ارشد شریف کو کینیا میں گولی ماری گئی۔

انہوں نے جذباتی پیغام میں کہا کہ ’آج میں نے اپنا دوست، شوہر کھو دیا‘

ساتھ ہی انہوں نے گزارش کی ہے کہ غم کی اس گھڑی میں ارشد شریف کی موت کے بارے میں قیاس آرائیاں اور افواہیں پھیلانے سے گریز کریں۔

ارشد شریف کے قتل کے واقعے کی مزید تفصیل سامنے نہیں آسکی۔

ذرائع کے مطابق کینیا کی مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

ارشد شریف کچھ روز پہلے دبئی سے لندن بھی گئے تھے اور پھر کینیا چلے گئے تھے۔

قومی خبریں سے مزید