ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اسپورٹس کمپلیکس کشمیر روڈ پر فٹبال، ٹینس کورٹ اور باسکٹ بال کورٹ کا افتتاح کر دیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ دونوں کورٹس چار ماہ میں مکمل کیے گئے ہیں۔
مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس کے بہت کام رکے ہوئے تھے، چھوٹے چھوٹے کام فنڈز نہ ہونے کی وجہ سے رکے ہوئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کےحالات اتنے برے نہیں تھے جتنا پیش کیا گیا، خوشی ہے کے ایم سی کمپلیکس میں بہترین سہولتیں موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کشمیر روڈ غریب اور متوسط کھلاڑیوں کا مرکز ہے، نوجوانوں کو صحت مند بنانے کے لیے کھیل ضروری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی بارشوں میں بند نہیں ہوا، جہاں پانی جمع بھی ہوا وہاں نکاس کو یقینی بنایا۔