• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں لگنے والے نعرے نامناسب تھے، بلاول بھٹو زرداری

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری - فوٹو: فائل
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری - فوٹو: فائل

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے عاصمہ جہانگیر کانفرنس کے دوران نعرے بازی پر لب کشائی کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس میں لگنے والے نعرے نامناسب تھے۔  

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق پر بات کرنے کے پلیٹ فارم پر وفاقی وزرا کو بھی دعوت دی جاتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم سب نے ملک بھر میں دہشت گردی کی آگ کا سامنا کیا ہے، ہم سب دہشت گردی کی آگ کا شکار ہوئے، ہمارا خاندان، عام شہری بھی دہشت گردی کا شکار ہوئے۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہماری فوج کے سپاہی دہشت گردی کیخلاف صف اول کا کردار ادا کرتے ہیں، ہماری فوج کے سپاہی دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں سیاست کرتے ہوئے ضرور سوچنا چاہیے، نعرے لگاتے وقت شہداء کے خاندانوں کو تکلیف نہ ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کارکن اور دوسری تنظیموں کے لوگ بھی نعرے لگا رہے تھے۔

انہوں نے واضح کیا کہ میں نے جیسے ان کا جواب دیا تھا وہ نامناسب تھا، بہتر طریقے سے جواب دیا جاسکتا تھا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ کسی طریقے سے کوئی غلط فہمی پیدا نہیں کرنا چاہتے، ایسے فورمز کا بہتر استعمال کرتے تو زیادہ فائدہ ہوتا۔

قومی خبریں سے مزید