وزیراعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، ریاض کے گورنر نے وزیراعظم پاکستان شہبازشریف کا استقبال کیا۔
شہباز شریف دورے کے دوران سعودی ولی عہد سے ملاقات کریں گے۔
وزیراعظم سعودی سرمایہ کاری کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
وزیراعظم سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر دورہ کررہے ہیں، وزیر اعظم کے ہمراہ وفاقی وزراء خواجہ آصف، اسحاق ڈار،مریم اورنگزیب اور دیگر بھی موجود ہیں۔
ریاض میں اپنے قیام کے دوران وزیراعظم سعودی ولی عہد سے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شعبے میں کثیر جہتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے اور دیرینہ برادرانہ تعلقات میں مزید بہتری کے حوالے سے مشاورت کریں گے۔