• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس اطہر من اللّٰہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی زیر صدارت جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللّٰہ سمیت 3 ججز کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں سپریم کورٹ میں 4 ججز کی تعیناتی کےلیے غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللّٰہ کی سپریم کورٹ تعیناتی کی سفارش کردی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپریم کورٹ کے لیے جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید کے ناموں کی سفارش کی گئی جبکہ جسٹس شفیع صدیقی کا نام موخر کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اطہر من اللّٰہ کے نام کی متفقہ طور پر سفارش کی جبکہ جسٹس شفیع صدیقی کے نام پر اجلاس میں اتفاق رائے نہ ہوسکا۔

ذرائع کے مطابق جسٹس شاہد وحید، جسٹس حسن اظہر رضوی کی تعیناتی کی سفارش پانچ۔چار کے تناسب سے ہوئی۔

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ، جسٹس سردار طارق مسعود، جسٹس منصور علی شاہ اور نمائندہ پاکستان بار اختر حسین نے جسٹس شاہد وحید اور جسٹس حسن اظہر رضوی کے ناموں کی مخالفت کی۔

قومی خبریں سے مزید