• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ، سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ممکنہ لانگ مارچ کی کال کے بعد سندھ پولیس اور ایف سی کی نفری اسلام آباد پہنچ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کے اب تک 6000 کے قریب اہلکار اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، ایف سی کے 90 پلاٹون اور 2667 اہلکار اپنی گاڑیوں پر اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف سی اہلکار فیصل مسجد کے صحن میں ایف سی کانسٹیبلری میں ٹھہرے ہوئے ہیں، ایف سی کی کچھ نفری کو حاجی کیمپ میں بھی ٹھہرایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید