• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اگر بھارت پاکستان نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، معین خان

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان نے کہا ہے کہ بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) میں سیاسی اثر ہے جبکہ اسپورٹس کو سیاست سے اوپر ہونا چاہیے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں معین خان، عماد وسیم اور اداکارہ سحر خان نے شرکت کی۔

دوران گفتگو معین خان نے کہا کہ عماد وسیم کی پیشگوئی درست ثابت ہوئی کہ آج کا میچ بنگلادیش جیتے گا جبکہ آج جنوبی افریقا کے لیے آسان میچ تھا۔

انہوں نے کہا کہ یہ درست ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں بھارتی اثر و رسوخ زیادہ ہے، اگر بھارت پاکستان نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے۔

عماد وسیم نے کہا کہ نیدرلینڈز کے 4 کھلاڑی شروع میں آؤٹ نہ ہوتے تو وہ جیت سکتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کے پاکستان نہ جانے کا بیان دیکھ کر حیرت ہوئی، کرکٹر کے طور پر میں چاہتا ہوں کہ پاک بھارت میچ پاکستان میں ہو۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید