سندھ کے شہر دادو سے بچوں کے اغوا میں ملوث بین الصوبائی گروہ کی رکن کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایس ایس پی عمران قریشی کا کہنا ہے کہ گاؤں ملاح میں چھاپے کے دوران خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چھاپے کے دوران بچے کو بھی بازیاب کرایا گیا ہے۔
وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی نے نجی کمپنی کی خاتون ملازم کے حق میں فیصلہ دیا اور زچگی کی چھٹی کے دوران خاتون کو نوکری سے نکالنے پر نجی کمپنی پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کر دیا گیا۔
عدالت نے ملزم ظہیر احسن شاہ کو 30 اکتوبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا، ملزم ظہیر احسن شاہ کو آج 12 روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر پیش کیا گیا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تمام قبرستانوں کی ازسر نو رجسٹریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ غیر رجسٹرڈ قبرستانوں کے منتظمین کو بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔
میرپور خاص میں ایچ آئی وی میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے اعلان کیا ہے کہ ستمبر میں جاری کھاتہ کرنٹ اکاونٹ 11 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ گزشتہ عام انتخابات میں عوام کے ساتھ کھڑے ہونے والے سرکاری حکام کو ریوارڈ دیں گے،
ایبٹ آباد کامسیٹس یونیورسٹی میں 40ویں کانووکیشن کا انعقاد کیا گیا۔
بچوں سے بدفعلی کے 770 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
ریسکیو کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
مریم نواز کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہر موقع پر حوصلہ بڑھایا شاباش دی، گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں شہباز شریف نے کہا آپ نے سیلاب سے نمٹنے کے لیے بڑی محنت کی
پشاور میں موٹرسائیکل سوار برقعہ پوش کی رہزنی کی سی سی ٹی وی وائرل ہو گئی۔
سرکاری ذرائع کے مطابق صوبہ وزیراعلیٰ کے حلف کے بعد بھی 6 دنوں سے بغیر کابینہ کے چل رہا ہے
سندھ کے سینئر وزیر، شرجیل انعام میمن نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اربوں روپے کی گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، گندم کا ریٹ 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کیا جائے۔
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ملکی صنعتی پیداوار کو بڑھانے کے لیے پاور ڈویژن کو جامع اور مؤثر پالیسی پر مبنی سفارشات دینے کی ہدایت کردی۔
عدالت کی جانب سے عمر ایوب، زین قریشی، زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
فیصل آباد اور ساہیوال کے پانچ حلقوں میں ضمنی انتخابات ہوں گے