وزیراعظم شہباز شریف نے مدینہ منورہ میں روضہ رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دی۔
شہباز شریف غزوہ احد کے شہدا کی قبور پر بھی گئے جبکہ مسجد نبوی میں نماز ادا کی۔
اس سے قبل شہباز شریف مکہ سے مدینہ پہنچے۔ گورنر مدینہ شہزادہ فیصل بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے مدینہ منورہ میں وزیراعظم کا استقبال کیا۔