ایران کے جنوب وسطی شہر شیراز کے شاہ چراغ مزار پر دہشت گرد حملہ ہوا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق اس دہشتگرد حملے میں 15 زائرین جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں۔
ایرانی میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ 2 حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق 3 مسلح افراد نے مزار کے احاطے میں فائرنگ کی تھی۔
خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ فائرنگ کے بعد 2 حملہ آور گرفتار کیے گئے جبکہ ایک فرار ہوگیا۔