پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر اور سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے فیصل واوڈ پر لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا الزام لگادیا۔
ایک بیان میں علی زیدی نے کہا کہ فیصل واوڈا نے اسلام آباد کی پریس کانفرنس کے ذریعے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا کی گفتگو سرکاری ٹی وی سمیت تمام چینل نے دکھائی، یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ انہیں امورٹڈ حکومت نے لانچ کیا ہے۔
علی زیدی نے مزید کہا کہ فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس کا کوئی مقصد سمجھ نہیں آیا۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی سب کو پر امن رہنے کی واضح ہدایات ہیں، اس کے بعد پریس کانفرنس کا کوئی وزن نہیں۔