• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ خوارک سیالکوٹ گندم خریداری کا ہدف مکمل نہ کرسکا

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ)محکمہ خوارک سیالکوٹ حکومت پنجاب کی جانب سے گندم کی خریداری کا ہدف مکمل نہ کرسکا۔حکومت پنجاب کی جانب سے ضلع سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے کسانوں سے گندم کی خریداری کا ہدف آٹھ لاکھ بیس ہزار بوری مقر ر کیاگیا تھا جوکہ22 ہزار ٹن   بنتا ہے  مگر محکمہ خوارک ضلع سیالکوٹ اس مقررہ ہدف کے حصول میں ناکام رہا ۔اس سلسلہ میں محکمہ کے اہلکار یاسین نے جنگ کو بتایا کہ چار ہزار سے زائد گندم کی بوریاں کا ہدف کم حاصل  ہوا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ خریداری کے لئے ضلع میں 9 مراکز خریداری گندم قائم کئے گئے تھے۔دوسری جانب کسانوں کا کہنا ہے کہ مڈل مین کے کردارکے ساتھ محکمہ کا عدم تعاون اور ضلعی انتظامیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے خریداری کا ہدف پوار نہیں ہوا۔
تازہ ترین