وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ لانگ مارچ کا آغاز مایوس کن رہا، اختتام میں بھی ایسا ہی ہوگا۔
لاہور سے جاری بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ آج اہلیان لاہور نے لانگ مارچ کو مسترد کر تے ہوئے عمران خان کے بیانیے کو ملک دشمن قرار دیدیا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان محب وطن ادارے اور افراد کو للکار کر غلط پٹری پر چل رہے ہیں، لاہور کے باشعور عوام کو مبارکباد دیتے ہیں وہ نہیں نکلے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ ملک کو اس وقت استحکام اور امن کی ضرورت ہے، عمران خان ایسا فتنہ ہے جو لوگوں کو اداروں کے خلاف بھڑکا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان غیر ملکی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، لانگ مارچ کا آغاز ہی مایوس کن رہا اختتام بھی ایسا ہی ہو گا۔