عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے گرفتاری سے بچنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر لیا۔
دائر کی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارہ ایف آئی اے شیخ رشید اور راشد شفیق کو غیر قانونی طور پر گرفتار کرنا چاہتا ہے۔
شیخ رشید کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف آئی اے کے اہلکاروں نے آج بلا جواز چھاپے مارے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا اپنی درخواست میں مزید کہنا ہے کہ گرفتاری کی وجوہات اور وارنٹ کے بغیر کسی کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا۔
درخواست میں انہوں نے عدالتِ عالیہ سے استدعا کی ہے کہ ایف آئی اے کو گرفتاری سے روکا جائے۔