پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کی ضرورت نہ پہلے تھی نہ اب ہے۔
نجی ٹی وی کو دیے گئے ایک انٹرویو میں عمران خان نے کہا کہ ان کی طرف سے آرمی چیف کو توسیع دینے کی آفر تک وہ یہ فیصلہ کرچکے تھے کہ حکومت کی تبدیلی کو نہیں روکیں گے، یہ روک سکتے تھے۔
عمران خان نے کہا کہ انہوں نے نہیں روکا کیوں کہ پاور تو ان کے ہاتھ میں تھی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے ایوان صدر میں ہوئی ملاقات پر کہا کہ وہ چھپ کر نہیں ہوئی تھی، بس اسے پبلک نہيں کیا تھا کہ مذاکرات ہو رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اس میٹںگ کا صرف ایک مقصد تھا، صاف اور شفاف الیکشن۔