• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کا لانگ مارچ میں خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی  لانگ مارچ میں خاتون رپورٹر کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ رپورٹر صدف نعیم کی لانگ مارچ کنٹینر سے گر کر ہلاکت پر شدید دکھ ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اندوہناک واقعے پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، اہلخانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ صدف نعیم ایک متحرک اور محنتی رپورٹر تھیں۔

انہوں نے کہا کہ مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کیلئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران ایک خاتون رپورٹر کنٹینر کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئیں۔

کامونکی جاتے ہوئے راستے میں عمران خان کے کنٹینر کے نیچے آ کر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم جاں بحق ہوئیں۔

قومی خبریں سے مزید