• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران کے پروٹوکولی دھکّوں سے صحافی جان سے گئی، پرویزرشید

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما پرویز رشید نے کہا ہے کہ عمران خان کے پروٹوکولی دھکوں سے خاتون صحافی جان سے گئی ہیں۔

اپنے بیان میں پرویز رشید نے کہا کہ  عمران خان کے سیاسی اجتماعات ہلاکتوں کی بے رحمانہ تاریخ کے گواہ ہیں۔

پرویز رشید نے کہا کہ دو بچے یتیم ہوگئے، صدف کی موت کے ذمہ داروں کا تعین ہو۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ قانون اپنا راستہ اختیار کرے، ریاست کو اپنی ذمہ داری پوری کرنا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ صدف کی موت کے ذمہ داروں کا تعین ہو قانون اپنا راستہ اختیار  کرے  تاکہ پروٹوکول کی آڑ میں سنگ دلی اور بے رحمی کا یہ گھناؤنا کھیل بند ہو ۔

قومی خبریں سے مزید