• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیلوون پر کترینہ کیف نے کس کا روپ دھارا؟

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ کترینہ کیف نے ہیلووین کے موقع پر ہارلی کوئین کا روپ دھار لیا۔

کترینہ کیف نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہارلی کوئین کے روپ میں چند خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں۔

ان تصاویر میں اُنہیں سیارہ رنگ کی دھاری دار شارٹس کے ساتھ گلابی رنگ کا ٹاپ اور اس کے اوپر رنگین جھالر والی جیکٹ پہنے ہاتھ میں ایک بیس بال کا بیٹ تھامے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

کترینہ کیف نے ہارلی کوئین کا مکمل روپ دھارنے کے لیے اپنے بالوں کی نیلے اور گلابی رنگ کی دو پونیاں بھی بنائیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’آج ہیلووین ہے‘۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اداکارہ کی ان تصاویر کو بہت پسند کیا جارہا ہے۔

اداکارہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر کو کچھ ہی گھنٹوں میں 1 کروڑ سے زائد صارفین لائیک کرچکے ہیں۔

یادرہے کہ کترینہ کیف سے پہلے بالی ووڈ کی مشہور شخصیات بشمول؛ اننیا پانڈے، سارہ علی خان، شانایا کپور، جھانوی کپور، آریان خان اور دیگر نے بھی ایک شاندار ہیلووین کاسٹیوم پارٹی میں شرکت کی۔ 

انٹرٹینمنٹ سے مزید