پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی لانگ مارچ کے دوران زخمی ہوگئے۔
ترجمان ریسکیو کے مطابق شاہ محمود قریشی گوجرانوالہ میں پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے دوران سر پر چوٹ لگنے سے زخمی ہوئے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ شاہ محمود قریشی پی ٹی آئی کے کنٹینر پر سوار تھے کہ اُن کا سر فلائی اوور سے ٹکرا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پی ٹی آئی وائس چیئرمین کو سر پر چوٹ آنے کے بعد موقع پر ہی طبی امداد دی گئی۔
شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ میں ٹھیک ہوں، سر پر معمولی چوٹ آئی ہے، کنیٹنر کے نچلے حصے سے بالائی حصے میں جاتے ہوئے چوٹ لگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے خطاب ختم کرکے میری خیریت بھی دریافت کی ہے۔