• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نے چوری اور کرپشن کا فرق بتادیا


چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے چوری اور کرپشن میں فرق بتادیا۔

پی ٹی آئی لانگ مارچ کے دوران عمران خان نے کہا کہ جو گھڑی اور فون چوری کرے، گھر پر ڈاکا مارے وہ چور ہوتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک کا پیسہ چوری کرنا کرپشن ہوتی ہے، جس کی وجہ سے ملک تباہ ہو جاتا ہے اور غربت آتی ہے۔

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ بڑے بڑے چور ملک کا پیسہ باہر لے جائیں، پھر بھی ان کو این آر او مل جاتا ہے اور چھوٹے چھوٹے چوروں کو جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید