مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو سیاسی دہشت گرد قرار دے دیا۔
لندن میں پریس کانفرنس کے دوران مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کا وقت ختم ہوچکا، اس سے کوئی مذاکرات نہیں ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی چیئرمین سے مذاکرات ہونے بھی نہیں چاہئیں، وہ پاکستان کی سیاست میں اسٹیک ہولڈر نہیں ہیں۔
ن لیگی نائب صدر نے مزید کہا کہ مذاکرات صرف اسی بات پر ہونے چاہئیں کہ عمران خان کو اس قسم کے شر کو پھیلانے کی اجازت نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ خونی انقلاب کی باتیں کرنے والے کا جمہوریت سے کیا تعلق؟ اسلام آباد جا کر یہ 124 کے بجائے 224 دن بیٹھے۔
مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ کسی کو اس کی پروا نہیں کرنی چاہیے، اس کی قسمت میں صرف رونا دھونا ہے۔