پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں کنٹینر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار کی ہلاکت کے بعد جاں بحق شخص کے ورثا نے عمران خان کے کنٹینر کے سامنے احتجاج کیا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کی راہوالی میں تقریر کے روانگی کے بعد مظاہرین نے احتجاج کیا۔
کنٹینر پر موجود گارڈز اور کارکنوں نے جاں بحق شخص کے ورثا کو ہٹانے کی کوشش کی۔
کنٹینر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے شخص کے ورثا اور پی ٹی آئی کارکنوں میں تلخ کلامی بھی ہوئی۔
واضح رہے کہ لانگ مارچ کے لیے استعمال ہونے والے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے کنٹینر نے ایک اور جان لے لی ہے۔
گوجرانوالہ پنڈی بائی پاس پر پی ٹی آئی کنٹینر کو حادثہ پیش آیا ہے۔
پی ٹی آئی کے کنٹینر سے ایک موٹرسائیکل سوار 14 سالہ لڑکا ٹکرا کر موقع پر جاں بحق جبکہ 11 سالہ بچہ شدید زخمی ہو گیا۔