اداکار جنید خان نے کہا ہے کہ بھارت سے شکست پر افسوس اور زمبابوے سے ہار پر دکھ ہوا۔
جیو نیوز کے پروگرام ’جشن کرکٹ‘ میں جنید خان نے سابق کپتان معین خان اور آل راونڈر عماد وسیم کے ہمراہ شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ پاک، بھارت میچ میں بھارت نے پہلے بولنگ کی، کنڈیشنز کے یہ باعث درست فیصلہ تھا۔
اداکار نے مزید کہا کہ کرکٹ میچ پر بات کرنا آسان ہے، لیکن میدان میں کھیلنا مشکل ہے۔
جنید خان نے بتایا کہ میری شادی 28 سال کی عمر میں ہوئی جبکہ معین خان نے بتایا کہ میری شادی 23 سال کی عمر میں ہوئی تھی۔
آج اداکار کی سالگرہ تھی، انہوں نے کیک جشن کرکٹ کے سیٹ پر کاٹا اور جیو کا شکریہ ادا کیا۔
جشن کرکٹ 500 کی دوڑ میں اداکار جنید خان 430 اسکور بنا سکے۔
دوران پروگرام معین خان نے کہا کہ زمبابوے نے بڑا اسکور نہیں کیا، نیدرلینڈز کی ٹیم کی پرفارمنس اچھی رہی۔
اس پر عماد وسیم نے کہا کہ نیدرلینڈز کے فاسٹ بولرز نے بہت اچھی بولنگ کی اور زمبابوے کی بیٹنگ لائن کی کمر توڑ دی۔
معین خان نے آج کے دوسرے میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلادیش نے ہدف کے تعاقب میں بہت اچھی شروعات کی، بارش کے بعد بدقسمتی سے بنگلادیش کی ٹیم کا مومنٹم ٹوٹ گیا۔
عماد وسیم نے کہا کہ بنگلادیش اپنی غلطی سے ہارا ہے، بھارت کے بیٹرز نے اچھی بیٹنگ کی۔
انہوں نے کہا کہ بارش کے بعد بھی بنگلادیش کو میچ جیت لینا چاہیے تھا، امپائر کا فائنل فیصلہ ہوتا ہے کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔
سابق کپتان نے مزید کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہر کھلاڑی محنت کر رہا ہوتا ہے، کوئی جان بوجھ کرخراب نہیں کھیلتا۔