وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر حملے کی مذمت کی۔
وزیر خارجہ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔
انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم پر حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔
بلوچستان کے شہر تربت میں بم دھماکے کے نتیجے میں1 شخص جاں بحق اور 2 افراد زخمی ہو گئے۔
گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ وہ اپنا لشکر لے کر اٹک پہنچے تو اسٹاک ایکسچینج بہت زیادہ نیچے آ گیا۔
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ اٹک کے پاس پنجاب پولیس کو ایکسپائر شیل دیے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری کر کے آئندہ ہفتے جواب طلب کرلیا۔
کامران ٹیسوری سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ پاکستان کے مسائل کا حل طلباء کے ہاتھ میں ہے۔
سینئر صحافی مطیع اللّٰہ جان کی گرفتاری پر ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ نیوز ڈائریکٹر (ایمنڈ) اور پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ پی ٹی آئی دعویٰ کر رہی تھی کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی رہائی تک احتجاج ختم نہیں کیا جائے گا۔
سینئر صحافی اور اینکر مطیع اللّٰہ جان کے خلاف اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔
احتساب عدالت نے آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔
جنوبی افریقا میں 16 سال سے مقیم ایک پاکستانی جعلی ویزے پر دبئی سے ڈی پورٹ کیے جانے کے بعد سیالکوٹ پہنچنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
آر پی او راولپنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی مظاہرین نے پولیس پر براہ راست فائر کیے، شیل پھینکے۔
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل محمد فیصل نے کہا ہے کہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں تمام شواہد عدالت میں پیش کریں گے، کسی شخص کو سزا نہیں دی جا سکتی۔
سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ نے غلام مرتضیٰ جتوئی و دیگر کے خلاف مقدمات کے اندراج سے ایک مرتبہ پھر روک دیا۔
شمالی بلوچستان میں یخ بستہ ہوائیں چلنا شروع ہوگئی ہیں۔
ڈاؤ یونیورسٹی کراچی کے 14 ویں کانووکیشن میں 2523 طلبہ وطالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔
پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے چیئرمین محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ بانئ پی ٹی آئی کو اچھا سمجھیں یا برا، انہیں کروڑوں لوگوں نے ووٹ دیا۔